گلگت بلتستان الیکشن،کتنے پولنگ سٹیشن حساس قرار؟
گلگت بلتستان الیکشن،کتنے پولنگ سٹیشن حساس قرار؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے کہا ہے کہ سینیٹ کو بریفنگ کے لیے اسلام آباد گیا تھا،اسلام آباد میں ایم ڈی پرنٹنگ پریس سے ملاقات بھی کی،
چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ ایم ڈی پرٹینگ پریس سے ملاقات میں بیلٹ پیپرز کی منظوری دے دی بیلٹ پیپرز کی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں،سیکیورٹی کیلئے 3افسر اور 15 پولیس جوان ساتھ لے کر گیا، ہم اس وقت جنگی حالات میں کام کررہے ہیں،ہمارے کام پر تنقید کی جارہی ہے تعریف کوئی نہیں کرتا،
چیف الیکشن کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ صوبے بھر میں اب تک ٹوٹل 1234 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں، پولنگ اسٹیشن میں سے 415 انتہائی حساس قرار دیئے گئے ہیں، پولنگ اسٹیشن میں سے 339 کو حساس قرار دیا گیا ہے،ضرورت پڑنے پر پولنگ اسٹیشن کی تعداد بڑھائی بھی جاسکتی ہے،
واضح رہے کہ گلگت بلتستان (جی بی) کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 15 نومبر کو ہوں گے۔ گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کی 24 جنرل نشستوں پر انتخابات جو اس سے قبل 18 اگست کو ہونے تھے تاہم کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی کر دیئے گئے تھے۔
گزشتہ اسمبلی کی 5 سالہ میعاد 24 جون کو ختم ہوگئی تھی جس سے وہاں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پانچ سالہ حکمرانی کا خاتمہ ہوا تھا۔
اب بلاول زرداری، مریم نواز اور علی امین گنڈا پور گلگت میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں،