رشوت کے الزام میں گرفتار این سی سی آئی اے کے 6 افسران سے سوا 4 کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری ہوگئی، ایف آئی اے نے ملزمان سے ہونے والی تفتیش کی رپورٹ مقامی عدالت میں پیش کردی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل ڈائریکٹر چوہدری سرفراز سے ایک کروڑ 25 لاکھ ریکور کئے گئے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر شعیب ریاض سے 36 لاکھ، ملزم علی رضا سے 70 لاکھ کی ریکوری ہوئی۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ این سی سی آئی اے افسران پر رشوت لینے کا الزام ہے۔

دوسری جانب ضلع کچہری لاہور میں رشوت لینے کے مقدمے میں این سی سی ائی اے کے افسران کا مزید تین دن کا جسمانی ریمانڈ منظورکر لیا گیا،عدالت نے ملزمان کو تین دن کے جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کی تحویل میں دے دیا،عدالت نے ایڈیشنل ڈائریکٹر سرفراز چوہدری سمیت دیگر تمام ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا

Shares: