گرفتاریوں سے ہماری آواز بند نہیں کر سکتے. احسن اقبال

0
84

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم فسطائی ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں، ملک کو آئین سے ہٹایا جائے گا تو جانوں کے نذرانے بھی دیں گے، ہم دھمکیوں سے نہیں ڈریں گے، گرفتاریوں سے ہماری آواز بند نہیں کر سکتے، پاکستان کا بچہ بچہ نواز شریف ، شاہد خاقان عباسی ہے کس کس کو پکڑو گے.

شاہد خاقان عباسی گرفتار، کہاں منتقل کیا جائے گا؟ نیب نے فیصلہ کر لیا

شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا ہے کہ آج جمہوریت کے لئے سیاہ ترین دن ہے، ہر اس شخص کو گرفتار کیا جا رہا ہے جس نے ملک کی خدمت کی. مفتاح اسماعیل کے خلاف بھی نیب کاروائی کرنے جا رہی ہے کیونکہ اس نے پاکستان کی معیشت کو سنبھالا، خواجہ سعد رفیق نے ریلوے میں انقلابی تبدیلیاں کیں وہ بھی گرفتار ہیں، شہباز شریف جسے دنیا شہباز سپیڈ کہتی تھی وہ بھی نیب بھگت رہے ہیں.

اور شاہد خاقان عباسی بھی گرفتار

احسن اقبال نے مزید کہا کہ اس ملک میں سیاستدانوں کو بدنام کیا جا رہا ہے، اس ملک کو تماشا بنا دیا گیا ہے، آج دنیا میں کیا پیغام گیا ہے؟ لندن میں خبریں چھپوائی جا رہی ہیں، کیا دنیا کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ پاکستان کرپٹ ترین ملک ہے، یہاں منی لانڈرنگ کی جا رہی ہے.

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ جس کو گرفتار کریں گے دس اور شیر سامنے آئیں گے ، ن لیگ کی آواز کو نہیں دبایا جا سکتا.

Leave a reply