کوہستان کرپشن اسکینڈل میں گرفتار ٹھیکیدار کو عدالت نے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔
احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر تفتیشی افسر نے ملزم فضل رحیم کی 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، جس پر عدالت نے ملزم کو 7روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا،نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ملزم نے کوہستان میگا اسکینڈل میں 30 کروڑ روپے کی بینک ٹرانزیکشن کی ہے۔ ملزم کے بینک ٹرانزیکشن کے علاوہ غیر قانونی اثاثوں کا کھوج بھی لگایا گیا ہے ملزم کو 19جولائی کو کوہستان سے گرفتار کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ کوہستان میگا اسکینڈل میں اب تک 10 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے، نیب نے کوہستان کرپشن اسکینڈل میں 5 ارب روپے کے مشکوک بینک اکانٹس منجمد کردیے، کئی جائیدادیں اور قیمتی گاڑیاں بھی تحویل میں لے لی تھیں کوہستان اسکینڈل کے ملزمان کے گھروں سے غیر ملکی کرنسی، 3 کلو سونا بھی برآمد کرلیا گیا تھا نیب نے کروڑوں روپے مالیت کی 77 قیمتی لگژری گاڑیاں تحویل میں لی تھیں۔
مظفرگڑھ: 10 سالہ بچی کے اغوا اور زیادتی میں ملوث ملزم گرفتار
رپورٹ کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، ایبٹ آباد، مانسہرہ اور پشاور میں اربوں روپے مالیت کی 109 کمرشل پراپرٹیز سیل کی گئی تھیں نیب نے ملزمان کے 4 فارم ہاؤسز، 12 کمرشل پلازے اور 2 کمرشل پلاٹس سیل کر دیے تھے، 30 گھر، 12 دکانیں، 25 فلیٹس، 175 کنال زرعی زمین اور دیگر اہم جائیدادیں بھی سیل کی گئی تھیں۔
راولپنڈی: کار سوار 2 افراد برساتی نالے میں بہہ گئے، ریسکیو آپریشن جاری