اسلام آباد: ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں ، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کر دی گئی۔
باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کےمطابق پنجاب کے مختلف شہروں میں 20 ستمبر تک موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے جہاں اسلام آباد سمیت راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان ، بہاول پور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان ہے-
محمکہ موسمیات کے مطابق اتوارکےروزاسلام آباد، خطہ پوٹھو ہار، پنجاب ،خیبر پختونخوا ، جنوب مشرقی سندھ، شمال مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان اورکشمیر میں تیز ہواؤں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، سوموار کو بھی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر،بالائی، جنوبی پنجاب، جنوبی سندھ، شمال مشرقی بلوچستان، اسلام آباد اور خطہ پوٹھوہار میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے تاہم ملک کےدیگر علاقوں میں موسم جزوی طور پر ابرآلود گرم اورمرطوب رہنے کا امکان ہے۔
نگراں وزیر اعظم نےپاکستان میں منعقدہ عالمی مقابلہ حسن کا نوٹس لےلیا
گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا آج زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت سبی ،خیر پور اور دادو میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ موسلادھار بارش سے ندی نالوں میں طغیانی اور مری کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔