پاکستان گرل گائیڈز ایسوسی ایشن کے نیشنل ہیڈ کوارٹرز نے 22 سے 27 اکتوبر 2023 تک اسلام آباد میں گرل گائیڈز کے لیے 12 ویں آل پاکستان کیمپ کا انعقاد کیا۔ کیمپ کا موضوع تھا "بلڈنگ رزیلینس”۔ کیمپ کا انعقاد یونیسیف پاکستان کے تعاون سے کیا گیا۔آزاد جموں و کشمیر، بلوچستان، پنجاب، کے پی، سندھ، گلگت بلتستان اور اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری سے 280 گائیڈز اور لیڈرز نے کیمپ میں شرکت کی۔
گائیڈز کا تعلق کوئٹہ، سبی، تربت، گلگت، سکردو، غذر، ہنزہ، چترال، کراچی، حیدرآباد، بدین، سکھر، لاہور، ملتان، وہاڑی، اٹک، ساہیوال، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، واہ کینٹ، مظفر آباد، میرپور، راولپنڈی اور اسلام آباد سے تھا۔
ریسکیو 1122 اور سول ڈیفنس کی طرف سے ہنگامی حالات کی تیاری، اسلام آباد پولیس کی طرف سے سیلف ڈیفنس، کریم خان آفریدی ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے منشیات کے نقصانات، یونیسیف کی طرف سے صحت اور حفظان صحت، ذاتی حفاظت، غذائیت، جذباتی صحت ، صنفی دقیانوسی تصورات کے خاتمے، کمپوسٹنگ اور ویسٹ مینجمنٹ اور لیڈر شپ اور آرٹ اینڈ کرافٹس سے متعلق سیشنز کیمپ کا حصہ تھے۔
گائیڈز نے 26 اکتوبر 2023 کو فاطمہ جناح پارک میں ہائیک کا لطف اٹھایا۔ ہائیک کے دوران انہوں نے فطرت کے مشاہدے کی مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیا۔

کیمپ کی اختتامی تقریب 27 نومبر 2023 کو منعقد ہوئی۔ ڈاکٹر انوسا کبور مہمان خصوصی تھے۔ مسز ماریہ موعود صابری، نیشنل کمشنر پاکستان گرل گائیڈز ایسوسی ایشن نے مہمانوں اور گائیڈز کو خوش آمدید کہا اور انہیں کیمپ کے دوران ہونے والی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔
شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر انوسا کبور نے گائیڈز کے جوش و جذبے کو سراہا۔ گائیڈز سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ہنگامی حالات کے لیے ان کی تیاریوں کو سراہا۔ انہوں نے کیمپ کے موضوع کو بھی پسند کیا اور ایک خوشحال معاشرے کے لیے لڑکیوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے پر زور دیا۔
27اکتوبر 2023 کی رات گرینڈ کیمپ فائر کا انعقاد کیا گیا۔ گائیڈز نے اپنے اپنے علاقوں کی ثقافت سے متعلق پرفارمنس اور علاقائی گانے پیش کئے۔

Shares: