ڈیرہ غازیخان(باغی ٹی وی رپورٹ)کوٹ چھٹہ میں 10 سالہ بچی اغوا اور جنسی درندگی کے بعد قتل

تفصیل کے مطابق ڈیرہ غازیخان کی تحصیل کوٹ چھٹہ میں ایک دل دہلا دینے والے واقعہ سامنے آیا ہے جس میں تھانہ جھوک اترا کی حدود میں 10 سالہ بچی علیزہ کو نامعلوم ملزم نے اغوا کرکے جنسی زیادتی کے بعد قتل کردیا۔ پولیس نے بچی کی لاش کھیتوں سے برآمد کر لی ہے۔

گزشتہ روز بچی کی گمشدگی کی ایف آئی آر تھانہ جھوک اترا میں درج کی گئی تھی۔ اس واقعے نے پورے علاقے میں سنسنی پھیلا دی ہے۔

ڈی پی او سید علی نے بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے اور اس درندہ صفت کو جلد گرفتار کرکے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Shares: