باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ (نامہ نگار راجہ قریشی)محکمہ تعلیم اور محکمہ ایجوکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ کی نااہلی جنگ شاہی کے قریب گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول بند عملہ لاپتہ طالبات تعلیم سے محروم
تفصیل کے مطابق جنگ شاہی کے قریب گائوں علی محمد جوکھیو کا گرلز پرائمری اسکول کافی عرصے سے بند پڑا ہے اسکول مکمل زبوں حالی کا شکار بھی ہوگیا ہے اسکول میں مقرر عملہ بھی لاپتہ ہے باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اسکول کی مرمت کے لئے لاکھوں روپے کے فنڈز بھی جاری ہوئے تھے جنکا آج تک پتہ نہیں چلا کہ فنڈز کون سے کھاتے میں چلے گئے ہیں اسکول کے بند ہونے کی وجہ سے کئی سو طالبات تعلیم سے محروم ہو گئی ہیں مگر محکمہ تعلیم نے ابھی تک کوئی نوٹس نہیں لیا ہے نہ ہی اسکول کے بند ہونے کی کوئی وجہ بتائی ہے جبکہ محکمہ ایجوکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ جوکہ کروڑوں کے ٹھیکے چند سالوں میں مختلف اسکولوں کی تعمیر کے لیے جاری کرچکا ہے مگر یہ محکمہ بھی خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہا ہے گائوں حاجی علی محمد جوکھیو کے رہائشیوں نے وزیر اعلی سندھ وزیر تعلیم سے مطالبہ کیا ہے کہ پرائمری اسکول کو اسٹارٹ کرواکر اسکی مرمت بھی کرائی جائے-

ٹھٹھہ سے نامہ نگار راجہ قریشی کی رپورٹ کے مطابق ٹھٹھہ ریونیو امپلائیز ایسوسیشن کی طرف سے اپنے حقوق کے لۓ فھد ببر کی سرپرستی میں احتجاجی ریلی نکالی گئی، انہوں نے مطالبہ کیا مختیار کار ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر اور میجسٹریٹ کے اختیارات بحال کۓ جائیں اور ملازمین کو صحت کارڈ دۓ جائیں یاد رہے محکمہ ریونیو کے ملازمین نے پورے سندھ میں قلم چھوڑ ہرتال جاری رکھی ہوئی ہے.

ٹھٹھہ : جنگ شاہی کے قریب گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول بند, عملہ لاپتہ، طالبات تعلیم سے محروم
Shares:







