ڈیرہ غازیخان : شہر کے وسط میں واقع یوسی 15میں سیوریج سسٹم ناکارہ ، گورنمنٹ گرلزپرائمری سکول گندے پانی میں ڈوب گیا ،

باغی ٹی وی ،ڈیرہ غازیخان (شہزادخان نامہ نگار) شہر کے وسط میں واقع یوسی 15میں سیوریج سسٹم ناکارہ ،نکاسی آب نہ ہونے کی وجہ سے گورنمنٹ گرلزپرائمری سکول گندے پانی میں ڈوب گیا ، پانچ سو سے زائد طالبات کا مستقبل داﺅ پرلگ گیا ،گزرنے کا راستہ نہ ہونے کی وجہ سے نصف تعداد سکول چھوڑ گئی ہے بدبو، تعفن، مچھروں کی بہتات کی وجہ سے تدریسی عمل متاثر ،جلدی و موزی امراض پھیلنے کا خدشہ، کمشنر ڈیرہ نوٹس لیں ۔تفصیلات کے مطابق یوسی 15گدائی سٹی میںسیوریج سسٹم ناکارہ ہو چکاہے گزشتہ چار سال سے یہاں پر نکاسی آب کا کوئی کام نہیں کیا گیا ،گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول نمبر 2کے چاروں طرف سیوریج کا گندہ پانی کھڑا ہے جس سے سکول میں آنے جانے کا راستہ بند ہو گیا ہے سکول کے سامنے کئی فٹ پانی کھڑا ہے نزدیکی گھر سے طالبات کا سکول میں آنے جانے کا عارضی راستہ بنایا گیا وہ بھی تنگ ہو گئے اہل علاقہ نے بتایاکہ کئی بار کارپوریشن حکام کو تحریری درخواستیں دیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کے نوٹس میں دیا گیا لیکن ان کے کان پر جُو تک نہ رینگی گزر گاہوں پرگٹر اُبل رہے ہیں تعفن سے سانس لینا دشوار ہے راستہ نہ ہونے کی وجہ سے کئی طالبات سکول چھوڑ کر چلی گئیں ہیں جہاں پر سکول کی تعداد نصف رہ گئی ہے اہل علاقہ بشیر حسین، نذر حسین ، دلشاد ، محمد راشد ، منیر احمد، محمد خاور، محمد فیاض ، محمد فاروق و دیگر نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر سیوریج کا مسئلہ حل کرکے سکول کا راستہ بحال کیا جا ئے ۔

Comments are closed.