ٹھٹھہ : ہلال احمر کی طرف سے سیلاب و برسات متاثرہ سکولوں کے طلباء میں گفٹ تقسیم

ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی)ہلال احمر پاکستان کی طرف سے سیلاب اور برسات متاثرین اسکولوں کے بچوں میں گفٹ کی تقسیم
تفصیلات کے مطابق ہلال احمر پاکستان ٹھٹھہ کی طرف سے پانچ ماہ سے سیلاب اور اور برسات متاثرین کے لئے امدادی سرگرمیاں جاری رکھی ہیں مختلف گاوں میں 130 میڈیکل کیمپ لگائے ہیں جن میں 16 ہزار مریضوں کا علاج کیا گیا ہے اور ادویات دی گئیں اس کے علاوہ 30 کے قریب جلنے والے گاؤں میں کمبل، بستر، برتن، گرم کپڑے جیکٹیس اور دوسرا ضرورت کا سامان تقسیم کیا اس کے علاوہ ضلع میں مختلف اسکولوں میں بچوں میں تعلیم کا شوق اجاگر کرنے کے لئے کتابیں کاپیاں اور دوسرے تحائیف بھی تقسیم کئے جارہے ہیں ہلال احمر پاکستان ٹھٹھہ کے صدر حاجی حنیف میمن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہلال احمر پاکستان ٹھٹھہ پانچ ماہ سے متاثرین کی مدد کررہا ہے اور اب تین سو کچے گھر بھی متاثرین کے لئے بنائے جارہے ہیں

Leave a reply