گوجرخان : سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ
گوجرخان باغی ٹی وی( نامہ نگار شیخ ساجد قیوم ) منگل کے روز گوجرخان چوک میں مرکزی انجمن تاجران رجسٹرڈ گوجرخان کی اپیل پر سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی میں تاجروں سمیت ہر مکتبہ فکر کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی گوجرخان چوک میں احتجاجی ریلی بڑے احتجاجی جلسے میں تبدیل ہو گئی اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کسی قیمت پر برداشت نہیں کی جائے گی قرآن پاک کی توہین کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی مسلمانان پاکستان اس گھناؤنے فعل کی شدید مذمت کرتے ہیں مرکزی انجمن تاجران رجسٹرڈ گوجرخان کے صدر راجہ محمد جواد سمیت صحافیوں مذہبی سیاسی سماجی تنظیموں وکلاء کے نمائندوں نے اس احتجاجی جلسہ میں بھرپور شرکت کی اور شدید غم وغصے کا اظہار کیا-