اسلام آباد: پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ شمالی علاقہ جات میں درجہ حرارت بڑھنے کے باعث گلیشیئرز پھٹنے کا خدشہ ہے۔
باغی ٹی وی : پی ڈی ایم اے نے چترال، دیر، سوات سمیت دیگر اضلاع کی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے، کل سے درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے سے سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے،کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے متعلقہ انتظامیہ پیشگی اقدامات کرے، حساس علاقوں کی مقامی آبادی کو فوری طور پر الرٹ کیا جائے۔
مراسلے میں کہاگیا کہ اس دوران ایمرجنسی سروسز اور ریسکیو اہلکار الرٹ رہیں، ہنگامی سامان اور دستیاب وسائل پہلے سے موجود رکھے جائیں، اس کے علاوہ سیاحوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اوورسیز پاکستانیوں کو فائلر تصور کیا جائے گا، ہم آپ کوجتنی مراعات دیں وہ کم ہیں،وزیراعظم
مراسلے میں سیاحوں کو بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور غیر ضروری سفر سے مکمل طور پر گریز کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے، خصوصاً ان علاقوں میں جہاں گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کے امکانات زیادہ ہیں۔
پی ڈی ایم اے نے تمام ضلعی افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ زمینی صورتحال پر کڑی نظر رکھیں اور متعلقہ اداروں کے ساتھ ہم آہنگی کے تحت پیشگی انتظامات کو یقینی بنائیں تاکہ قیمتی انسانی جانوں اور املاک کا تحفظ کیا جا سکے۔
ننکانہ: گندم کی قیمت کے تعین نہ ہونے پر کسانوں کا ڈی سی آفس کے سامنے دھرنا