پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے دنیا بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کے بعد وضاحتی بیان جاری کردیا ہے۔
پی ٹی اے کے ترجمان کے مطابق عالمی سطح پر انٹرنیٹ سروسز میں رکاوٹ دیکھی جارہی ہے، جبکہ اتھارٹی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اور کلاؤڈ فلیئر کی کارکردگی کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ پی ٹی اے اس عالمی خرابی کی صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے جو ایکس اور کلاؤڈ فلیئر کی سروسز کو متاثر کر رہی ہے، اور اس سلسلے میں بین الاقوامی سروس فراہم کنندگان اور ملکی آپریٹرز کے ساتھ رابطے برقرار رکھے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صورتحال کی مانیٹرنگ سروسز کی مکمل بحالی تک جاری رہے گی۔
واضح رہے کہ کلاؤڈ فلیئر میں آنے والی تکنیکی خرابی کے باعث دنیا بھر کی متعدد معروف ویب سائٹس متاثر ہوئی ہیں۔ کمپنی نے اپنے مختصر بیان میں کہا ہے کہ وہ اس مسئلے سے باخبر ہے اور اسے حل کرنے پر کام کر رہی ہے۔کلاؤڈ فلیئر دنیا کی بڑی انٹرنیٹ انفراسٹرکچر کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے جو لاکھوں ویب سائٹس کو تحفظ، رفتار اور استحکام فراہم کرتی ہے۔
ملک بھر میں بجلی مزید سستی ہونے کا امکان
ذہنی معذور لڑکی سے زیادتی،مجرم کی گرفتاری،فیصل کامران کی فرض شناسی
اظہر علی نے پی سی بی سے اختلافات پراستعفیٰ دے دیا








