امریکی ٹیکنالوجی ہولڈنگ کمپنی گلوبل ٹیک کارپوریشن ( نے اعلان کیا ہے کہ اس نے برطانوی معروف فُٹ ویئر برانڈ Moda in Pelle (MIP) میں 51 فیصد اکثریتی حصص خریدنے کے لیے ایک حتمی معاہدہ طے کر لیا ہے۔
یہ برانڈ 1975 میں قائم ہوا تھا اور برطانیہ کی مارکیٹ میں فیشن، معیار اور تکنیکی جدت کے امتزاج کے باعث ایک مضبوط مقام رکھتا ہے۔ گزشتہ مالی سال میں کمپنی نے تقریباً 3.7 کروڑ ڈالر کی آمدنی حاصل کی۔گلوبل ٹیک کے مطابق اس معاہدے سے کمپنی کو نیا ریونیو حاصل ہوگا، ای کامرس میں اس کی صلاحیتیں Thrivo AI کے ذریعے مزید مضبوط ہوں گی، جبکہ برطانوی مارکیٹ میں اس کی عملی موجودگی میں بھی اضافہ ہوگا۔کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ خریداری آئندہ 30 دنوں میں معمول کی شرائط پوری ہونے پر مکمل ہونے کی توقع ہے۔
گلوبل ٹیک کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈین گرین نے کہا کہ “پچاس سال سے کام کرنے والے ایک مستحکم برانڈ کا حصول گلوبل ٹیک کے لیے ایک بہترین قدم ہے، جس سے نہ صرف مارکیٹ تک رسائی بڑھے گی بلکہ کمپنی کی تکنیکی صلاحیتیں بھی مزید مضبوط ہوں گی۔ Thrivo AI کا نفاذ دونوں کاروباروں کے آپریشنز کو بہتر بنائے گا۔”
Moda in Pelle ،برطانوی شہر لیڈز میں قائم کیا گیا یہ برانڈ اعلیٰ معیار کے جوتے، بوٹس، بیگز اور دیگر لیذر مصنوعات تیار کرتا ہے۔ ملک بھر میں 40 سے زائد ریٹیل اسٹورز، کنسیشنز اور مضبوط آن لائن پلیٹ فارم کے باعث کمپنی کی برطانیہ میں بڑی شناخت ہے۔ اس کے بانی سٹیفن بَک نے 1975 میں لیڈز کے بانڈ اسٹریٹ پر پہلا اسٹور قائم کیا تھا۔
گلوبل ٹیک نے یہ حصص اپنی کمپنی کے کامَن اسٹاک اور کنورٹیبل سیریز A پریفرڈ اسٹاک کے بدلے خریدے ہیں۔ اس خصوصی پریفرڈ اسٹاک کو بعد ازاں مخصوص شرائط پوری ہونے پر عام شیئرز میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔
معاہدے کی قانونی کارروائی میں دی لوئو لا فرم، پی سی نے گلوبل ٹیک کی معاونت کی۔
گلوبل ٹیک مصنوعی ذہانت، بگ ڈیٹا اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے شعبوں میں سرمایہ کاری اور شراکت داری کے ذریعے ڈیجیٹل معیشت میں جدید حل فراہم کرتی ہے،








