بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں کا دن،بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سے اڈیالہ جیل میں ہونے والی ملاقات ختم ہو گئی
ملاقات کرنے والوں میں علیمہ خان، عظمی خانم اور نورین خانم شامل تھے،بانی پی ٹی آئی سے بہنوں کی ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں کروائی گئی،ملاقات کے بعد فیملی ممبران اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گئے،علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو بنی گالہ شفٹ کرنے کی آفر علی امین گنڈاپور عمران خان کے پاس لیکر آئے ،صحافی نے سوال کیا کہ واقعی ایسا ہے؟جس پر علیمہ خان نے جواب میں کہا ایسا ہی ہے گنڈاپور ہی آفر لیکر آئے تھے جس کو عمران خان نے مسترد کر دیا تھا اور جوڈیشل کمیشن کے قیام کا کہا.عمران خان کو آفرز آ رہی ہیں لیکن مذاکراتی کمیٹی کو کیوں نہیں ملنے دیا جا رہا، انکو کیوں آفر نہیں دی جا رہیں،عمران خان کو آفر کی جاتی ہے کہ چپ رہو اور حکومت چلنے دو، یہ آفر تو نہیں ہے،ڈیڑھ سال سے یہ آفر آ رہی ہے،
علیمہ خان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ مجھے کتابیں پہنچا دیں، کئی مہینوں سے عمران خان کو بچوں سے بات کرنے کی اجازت نہیں دی گئی،حالانکہ جیل مینوئل کے مطابق اجازت ہے، نہ ہی انکو ڈاکٹر کو دکھایا جاتا ہے، عمران خان کے ڈاکٹر کی ملاقات نہیں کروائی جاتی، رہائی بارے عمران خان کو کچھ نہیں پتہ، بہت کیسز ہیں، دنیا ساری دیکھ رہی ہے، کہ آپ کیا کیسز بنا رہے ہیں،کیا مذاق بنا ہوا ہے، ہائیکورٹ میں کیس دم توڑ جاتا، عمران خان بڑے مایوس تھے کہ ان کوسزا نہیں ہوئی،تحریک شروع ہو چکی ہے ، اوورسیز پاکستانی شامل ہو رہے ہیں، پاکستانی پاکستان میں ہوں یا باہر سب سے زیادتی ہو رہی ہے، احتجاج کرنے والوں کو دھمکیاں ملتی ہیں،عمران خان نے کہا ہے کہ باہر سے پیسے نہ بھیجیں.مذاکرات چلانے ہیں تو چلائیں روکا کس نے ہے؟ جیل کے اندر ملاقات کروانے کیلئے صبح 7 بجے دروازے کھلتے ہیں، اب کیوں مذاکراتی کمیٹی کو ملنے نہیں دیا جارہا ہے، عمران خان نے کہا ہے پہلے یہ سنجیدگی دکھائیں پھر دیگر معاملات پر بات ہوگی،
سلمان خان کے گھر کی سیکورٹی میں اضافہ،کرنٹ والی باڑ نصب
وزارتوں،اداروں کو ضم،ڈیڑھ لاکھ آسامیوں کو ختم کیا جا رہا، وزیر خزنہ