تنگوانی: شادی کیلئے ڈاٹسن پرکوئٹہ جانے والے مردوخواتین ڈاکوئوں سے لٹ گئے
تنگوانی،باغی ٹی وی (نامہ نگار منصوربلوچ) تنگوانی سے شادی میں شرکت کیلئے ڈاٹسن پرکوئٹہ جانے والے مردوخواتین کو ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پے لوٹ لیا،ڈکیت خواتین ،بچوں اور مردوں سے زیورات ، نقدی،موبائل فون و دیگر سامان چھین کر فرار ہوگئے، اس واقعہ کے بعد متاثر ین نے تنگوانی شہر میں ریلوے پھاٹک پر گاڑی کھڑی کرکے احتجاجاََ روڈ بلاک کردیا کیا ، احتجاج میں شہری ،سماجی و مذہبی رہنماؤں نے بھی شرکت کی ہے، اس موقع پرسماجی رہنماؤں نے کہا کہ انتظامیہ ناکام اور پولیس بے بس ہوگئی ہے، ڈاکوئوں کی پشت پناہی وڈیرے کر رہے ہیں بدامنی عروج پر پہنچ گئی ہے،سماجی رہنماؤں نے مطالبہ کیا اور کہا کہ خدارا ہم پر ترس کھا ئیں کشموراور کندھ کوٹ فوج کے حوالے کریں۔