لاہور شہر میں ٹائیفائڈ مہم کا آج سے باقاعدہ طور پر آغاز –

ڈی سی لاہور مدثر ریاض کا شہر میں جاری کردہ ٹائیفائڈ مہم کے حوالے سے کہنا تھا کہ ٹائیفائڈ مہم یکم فروری سے شروع ہو کر 15 فروری تک جاری رہے گی- شہر میں 42 فیصد آبادی پر فوکس کیا جا رہا ہے- 50 لاکھ بچوں کو ٹائیفائڈ ویکسین لگائی جا رہی ہیں- ویکسین سے ہمارے بچے ٹائیفائیڈ سے محفوظ ہو جائیں گے- نو ماہ سے 15 سال تک کے بچوں کو ٹائیفائڈ انجکشن لگائے جا رہے ہیں- پہلی مرتبہ ٹائیفائڈ ویکسین لگائی جا رہی ہے-

ڈی سی لاہورکا مزید کہنا تھا کہ اس مہم کا مقصد ٹائیفائڈ کا خاتمہ ہے- 2603 رضاکار، 2939 سکلڈ، ٹیم اسسٹنٹ 2939 ، سوشل موبلائیزر 5878 ، یو سی ایم اوز 525 اور فوکل پرسن 166 اس ٹائیفائیڈ مہم میں حصہ لے رہے ہیں- والدین اپنے بچوں کو ٹائیفائڈ ویکسین ضرور لگوائیں، ڈی سی لاہور مدثر ریاض کی اپیل- ٹائیفائڈ ویکسین ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں-

Shares: