اسلام آباد،گودام کی چھت گرنے سے5 مزدوروں کی موت

hadsa

اسلام آباد برجی سٹاپ نزد ملک ہوٹل ماڈل ٹاؤن ہمک جاوا سٹاپ ہائیر الیکٹرانکس کمپنی کے گودام کی چھت گرنے سے آٹھ مزدور ملبے تلے دب گئے جس میں سے پانچ افراد کی موت ہو گئی، جبکہ تین زخمی ہیں

دو افراد کی میتوں کو نکال لیا گیا جبکہ تین ابھی تک ملبے تلے دبے ہوئے ہیں تین زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ریسکیو ون ون ٹو ٹو سروس اور پولیس موقع پر موجود ہے،دو گھنٹے سے زائد کا وقت گزر چکا ہے لیکن ریسکیو ون ون ٹو ٹو سروس ملب تلے دبے افراد کو نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں،بارشوں میں جب پانی چھتوں کے ذریعے نیچے آنے لگا تو اس پر تارکول ڈال کر پانی روکنے کی کوشش کی گئی لیکن ناکامی پر تیار چھتوں پر لینٹر ڈالا جا رہا تھا جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا،

ریسکیو ذرائع کے مطابق افسوسناک حادثے میں جاں بحق مزدوروں میں سے 4 کا تعلق تونسہ شریف سے اور ایک کراچی کے علاقے ملیر کا رہائشی تھا، جاں بحق ہونے والے 4 افراد کی شناخت لکی، سجاد، کبیر اور اعجاز کے نام سے ہوئی ہے

وقت آ گیا ہے دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ کیا جائے،وزیراعظم

بلوچستان میں دو بھائیوں سمیت لیہ کے 4 شہری نشانہ بنے

بلوچستان، 21 دہشت گرد جہنم واصل،14 جوان شہید

بلوچستان،جوابی کاروائی میں 12 دہشت گرد جہنم واصل

قلات :فائرنگ سے پولیس انسپکٹر،لیویز اہلکاروں سمیت 10 کی موت

بارکھان،راڑہ شم کے مقام پر بسوں سے اتار کر 23 افراد قتل،10 گاڑیاں نذر آتش

ماہ رنگ بلوچ کا احتجاج ،دھرنا عوام نے مسترد کر دیا

ماہ رنگ بلوچ پیادہ،کر رہی ملک دشمنوں کے ایجنڈے کی تکمیل

Comments are closed.