کراچی کے علاقے صدر میں ایم اے جناح روڈ پر پٹاخوں کے گودام میں دھماکے کے بعد عمارت کے ملبے سے ایک اور نعش مل گئی، جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہوگئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں پریڈی تھانے میں اقدام قتل اور قتل بالسبب کی دفعات کے تحت درج کرلیا گیا، مقدمے میں گودام کے مالک حنیف اور محمد ایوب کو نامزد کیا گیا ہے، ملزم حنیف زخمی حالت میں ہسپتال میں زیر علاج ہے

واضح رہے گزشتہ روز ایم اے جناح روڈ پر پٹاخوں کے گودام میں زور دار دھماکے کے بعد آگ لگ گئی تھی جس کے نتیجے میں کئی 32 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے تھے،دھماکا تاج کمپلیکس کے قریب الآمنہ پلازہ کی بیسمنٹ میں قائم پٹاخوں کے گودام میں سہ پہر کے وقت پیش آیا، آگ اتنی شدید تھی کہ قریبی سکول اور عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا، جبکہ ایک نوجوان کی نعش ملبے سے نکالی گئی،جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت اسد شاہ کے نام سے ہوئی تھی، جو پٹیل پاڑہ کا رہائشی اور مدرسے کا طالبعلم تھا، اسد کے چچا جمال شاہ کے مطابق وہ اپنے بھائی افسر شاہ سے ملاقات کیلئے عمارت میں آیا تھا کہ دھماکے کی زد میں آ گیا۔

Shares: