باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان کے دورمیں ریکارڈ کرپشن ہوئی،
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان کا ہر بیانیہ جھوٹ پر مبنی ہوتا ہے،عمران خان نے اپنے دورحکومت میں مخالفین پر کیسز کی بھرمار کی، اب عمران خان نے بیرونی سازش کے بیانیہ پر بھی یوٹرن لے لیا ہے،عمران خان نےملک کو کو ڈیفالٹ کرنے کی پوری کوشش کی،عمران خان پر حملہ پنجاب کی حدود میں ہوا،مقدمہ بھی وہی کریں، عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر درج نہیں ہورہی تو وفاق کا اس میں کیا قصور ہے ،ایف آئی آر نہ درج ہونے پرعمران خان پرویزالہٰی سے پوچھیں،
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے توشہ خانہ کے قوانین ذاتی استعمال کیلئے تبدیل کرائے، گھڑی چوری کے معاملے کو انجام تک پہنچائیں گے،بتایا جائے ہر معاملے پر فرح گوگی کا نام کیوں آ جاتا ہے؟ فرح گوگی کا عمران خان سے کیا تعلق ہے وہ بھی بتانا پڑے گا،،عمران خان چاہتے ہیں سارے شورمیں انکی کرپشن دب جائے
اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت
عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ
جھوٹ پھیلانے والا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ،عمران خان کی نااہلی پر بلاول کا ردعمل
گھڑی چوری کیس میں سزا ہوگی، قید بھی ہوسکتی ہے، عطا تارڑ
عمران خان نے جیو ٹی وی اور شاہزیب خانزادہ پر برطانیہ، عرب امارات میں قانونی کاروائی کا اعلان کیا ہے