پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کو پارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے اسپتال میں ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔

ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر اپنے ساتھیوں انتظار پنجوتھہ اور علی اعجاز بٹر کے ہمراہ لاہور کے پی کے ایل آئی اسپتال پہنچے، جہاں وہ شاہ محمود قریشی کی عیادت کرنا چاہتے تھے۔ تاہم، اسپتال حکام کی جانب سے انہیں ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔

بیرسٹر گوہر نے تقریباً دو گھنٹے تک اسپتال میں انتظار کیا، لیکن اجازت نہ ملنے پر وہ واپس روانہ ہوگئے۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز ہے اور وہ اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

Shares: