بیرسٹر گوہر نے عمران خان کی رہائی کی تاریخ دے دی

0
152
intra party

تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ مئی کے پہلے ہفتے میں عمران خان رہا ہوجائیں گے ، ہم عدلیہ کی آزادی اور اپنے مینڈینٹ کیلئے جدوجہد کررہے ہیں

میڈیا سے بات کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ عید آبائی گاؤں میں گزاری، بونیر کی عوام کا مشکور ہوں وہ نظریئےکے ساتھ کھڑے ہیں، انکو عید مبارک، اپیل کرتا ہوں فلسطینی بھائیوں کو بھی یاد رکھیں اور عمران خان کو بھی یاد رکھیں، ہماری کوشش تھی کہ عمران خان چاند رات سے پہلے رہا ہو جائیں، ایک کیس میں سزا معطل ہو چکی ہے، اپریل کے آخر یا مئی کے پہلے ہفتے میں عمران خان رہا ہو جائیں گے،ہماری جدوجہد شروع ہے، ایک ہمارا مینڈیٹ چوری ہوا، دوسرا عدلیہ کی آزادی کے لئے تحریک چلا رہے ہیں، پارٹیاں شروع ہو رہی ہیں، جماعت اسلامی ہمارے ساتھ ہے،عمر ایوب پہلے جلسے میں جائیں گے، اگلاجلسہ گوجرانوالہ میں ہو گا جو ایم ڈبلیو ایم ایم کی میزبانی میں ہو گی، ہم چاہتے ہیں آئندہ دھاندلی نہ ہو جس کو عوام ووٹ دے وہی حکومت بنائے، کسی کی مداخلت نہ ہو.

شہباز شریف اور دیگر لوگ فارم 47کی بیساکھیوں پر آئے،عمر ایوب
دوسری جانب تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 8 فروری کو الیکشن میں پی ٹی آئی کو دیوار سے لگایا گیا،پاکستان میں آئین و قانون کی بالادستی ہونی چاہیے، آج پاکستان میں آئین و قانون کا فقدان ہے ،آئین و قانون پر عمل ہوگا تو سرمایہ کاری سے پیسہ اور روزگار آئے گا ،موجود حکومت فارم 47 کی بیساکھیوں پر بنی ہے، شہباز شریف اور دیگر لوگ فارم 47کی بیساکھیوں پر آئے، آصف علی زرداری بھی فام 47 کی بیساکھیوں پر آئے ہیں،کے پی میں سینیٹ الیکشن نہیں ہوئے پھر بھی چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کرادئیے ،انتخابی نتائج کیخلاف اتحاد بنا، اب احتجاجی تحریک شروع کررہے ہیں، آئین و قانون کی بالادستی ہمارا مشن ہے ، ہمیں عوام نے ووٹ دے کر ایوان میں بٹھایا ہے ،انہیں معلوم ہے چوری سے آئے ہیں ، حیران ہوں ضمیر ملامت نہیں کرتا ،سعودی سرمایہ کار ہمارے دور میں بلوچستان میں سولر انرجی کا منصوبہ لگارہے تھے، اس وقت پی ڈی ایم ٹو حکومت بنائی گئی ہے، بانی پی ٹی آئی نے جنوبی بلوچستان کےلئے خصوصی پیکیج دیاتھا، بلوچستان کے لئے پیکیج کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جانا چاہیے تھا، میں خود بھی روپوش رہا، پرویزالہی اور دیگر رہنماؤں کو جیل میں ڈالاگیا، جو لوگ کہتے تھے کہ پارٹی ختم ہوجائےگی، یہ ان کی خام خیالی تھی، کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں ہوئی، بانی پی ٹی آئی کے خلاف کوئی مواد نہیں، ہم تاریخ کی سب سے مضبوط اپوزیشن ہیں، ہم پیچھے ہٹنے والوں میں سےنہیں

ٹاٹا موٹرز کی کینٹین میں سموسوں سے کنڈوم،تمباکو،پتھرنکل آئے،مقدمہ درج

شادی کی ضد مہنگی پڑ گئی،ملزم نے خاتون کو پارک میں زندہ جلا دیا

خبردار، حق خطیب سے بڑا فنکار آ گیا، سائنس ہار گئی،ہاتھ سے موبائل کی بیٹری چارج

بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

سوشل میڈیا پر دوستی،پھر عریاں تصاویر،پھر زیادتی،کم عمر لڑکیاں‌بنتی ہیں زیادہ شکار

حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

سوشل میڈیا پر رابطہ،دبئی ویزے کے چکر میں خاتون عزت لٹوا بیٹھی

زبردستی دوستی کرنے والے ملزم کو خاتون نے شوہر کی مدد سے پکڑوا دیا

دوران دوستی باہمی رضامندی سے جنسی عمل کو شادی کے بعد "زیادتی” قرار دے کر مقدمہ درج

خاتون کو برہنہ کر کے تشدد ،بنائی گئی ویڈیو،آٹھ ملزمان گرفتار

Leave a reply