گوجرخان تھانہ جاتلی کے علاقہ میں 2 حقیقی بہنوں سمیت 3خواتین قتل

ملزم رضوان نے اپنی حقیقی بہنوں نازیہ اور سعدیہ جوکہ شادی شدہ تھیں غیرت کے نام پر تیش میں آکر گھر میں فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا

گوجرخان باغی ٹی وی( نامہ نگار شیخ ساجد قیوم ) تھانہ جاتلی کے علاقہ مستالہ میں بھائی نے غیرت کے نام پر اپنی 2سگی بہنوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ملزم رضوان نے اپنی حقیقی بہنوں نازیہ اور سعدیہ جوکہ شادی شدہ تھیں غیرت کے نام پر طیش میں آکر گھر میں فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا

جبکہ تھانہ جاتلی کے علاقہ بنڈوٹ میں بدھ کے روز 75 سالہ بزرگ عورت نوربیگم کو جانور چرانے کی پاداش میں تین افراد نے تشدد اور کلہاڑی کے وار کرکے قتل کردیا سی پی او راولپنڈی نے قتل کی دونوں وارداتوں کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے جاتلی پولیس نے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے

Leave a reply