مزید دیکھیں

مقبول

گوجرخان :مندرہ پولیس نے ڈکیت گینگ کا سرغنہ 4ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا

گوجرخان ،باغی ٹی وی( نامہ نگار شیخ ساجد قیوم ) مندرہ پولیس کی بڑی کارروائی،تابی ڈکیت گینگ کا سرغنہ آفتاب عرف تابی 04 ساتھیوں سمیت گرفتار،28 لاکھ روپے، 05 مسروقہ موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد

ملزمان نے دو ماہ قبل جی ٹی روڈ پر واردات کے دوران رقم چھینی تھی، ملزمان نے دوران واردات فائرنگ کر کے دو شہریوں کو زخمی بھی کیا تھا،
ملزمان کے قبضہ سے 05 مسروقہ موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئے ،گرفتار ملزمان میں سرغنہ افتاب عرف طابی، عاطف، عاقب محسن اور عبدالمجید شامل ہیں

گینگ کے دو ارکان اختر اور حامد کو قبل ازیں گرفتار کر کے شناخت پریڈ کے لئے جیل بھجوایا جا چکا ہے،ملزمان سے تفتیش میں اہم انکشافات اور مزید بھاری رقم کی برآمدگی متوقع ہے،تابی گینگ کی گرفتاری مندرہ و گوجرخان پولیس کے لئے ایک چیلنج تھا

مطلوب گینگ کی گرفتاری اور بھاری رقم کی برآمدگی پر سی پی او سید خالد ہمدانی کی ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر اور مندرہ پولیس کو شاباش
سی پی او کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے-

ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانیhttp://baaghitv.com
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں