گو جرہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار عبدالرحمان جٹ سے) گوجرہ ہائی ایس اور رکشہ میں حادثہ کے نتیجہ میں دس طلباوطالبات شدید زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہائی ایس ڈرائیور فرارہو نے میں کامیاب ہو گیا۔
تفصیل کے مطابق موٹر سائیکل رکشہ نمبر1642سی ٹی یواور ہائی ایس کے ڈرائیور دواکھڑی سکول سے چھٹی کے وقت بچوں کو لے کر چک نمبر414ج ب جا رہے تھے گاؤں کے قریب کراسنگ کے دوران تیز رفتاری کے باعث ان کی آپس میں ٹکر ہو گئی جس کے نتیجہ میں رکشہ پر سواردس طلباو طالبات زخمی ہو ئے جنہیں فوری طور پر ٹی ایچ کیو گوجرہ منتقل کیاگیاجہاں پرزخمیوں کو طبی امدادفراہم کی گئی جبکہ معمولی زخمیوں کو ابتدائی طبی امدادکی فراہمی کے بعد فارغ کر دیا گیاہے۔
شدیدزخمی لاریب،دعا زہرہ دختر تسلیم اور دعا زہرہ دختر سہیل عباس کوطبی امدادکی فراہمی جاری ہے۔ہائی ایس میں سوار تمام بچے اور بچیاں محفوظ رہے ہائی ایس ڈرائیور موقع سے فرارہو نے میں کامیاب ہو گیا۔اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی گوجرہ آفتاب صدیقی پولیس نفری سے موقع پر پہنچے اور ہائی ایس ورکشہ تحویل میں لے کر تھانہ منتقل کرکے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔








