گوجرہ ، باغی ٹی وی( نامہ نگارعبدالرحمن جٹ) گوجرہ میں آج دو قتل ہوئے ہیں ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ چک نمبر 363ج ب باہمنی والا میں معمولی جھگڑے پر نوجوان کا قتل ہے اطلاع کے مطابق عاشر نوروالدنور قوم راجپوت اور آجو وہ رشید قوم راجپوت جو آپس میں قریبی عزیز بھی ہیں کی کچھ دن قبل آپس میں معمولی بات پر تلخ کلامی ہوئی تھی آج پھر دوبارہ تلخ کلامی ہونے پر عاشر کو اجو والد رشید نے فائرنگ کر کے قتل کردیا اور موقع سے سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تاحال وجہ عناد سامنے نہ سکی اسی طرح دوسرا قتل کاواقعہ ستارہ سٹی کے قریب رونما ہواہے جوکہ محمد بلا ل والد محمد اقبال قوم آرائیں جو وزیر پارک گوجرہ کا رہائشی معلوم ہوا ہے ستارہ سٹی کے پاس جا رہا تھا کونامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے کے قتل کر دیا پولیس نے دونوں افراد کی لاشوں کو تحویل میں لے کر سول ہسپتال گو جرہ پہنچا کر ضروری کارروائی شروع کر دی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیںل
کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی  2003ء سے اب تک  مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے  ہیں  اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں








