گوجرہ،باغی ٹی وی (نامہ نگارعبدالرحمان جٹ سے)دو موٹر سائیکل سواروں کی کار سے ٹکر موقع پرجاں بحق
گوجرہ دو موٹر سائیکل سوار ٹو بہ ٹیک سنگھ روڈ پر کار سے ٹکرانے کی وجہ ایک موقع پر جاں بحق دوسرا شدید زخمی جو ہسپتال جا کر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا
معلوم ہوا ہے کہ چک نمبر 301 ج ب کے رہائشی محمد اسلم اور ظفر موٹر سائیکل پر سوار ہو کر شہر سے اپنے گاؤں جا رہے تھے جب چک نمبر 299 ج ب علی پٹرول پمپ کے قریب پہنچے تو ٹوبہ ٹیک سنگھ کی طرف سے رفتار کار نمبری 2515LEA جسکو نا معلوم ڈرائیور تیز رفتاری سے چلا رہا تھا کے ساتھ سامنے سے ٹکرا گئے
جس پر محمد اسلم موقع پر جان بحق ہو گیا جب کہ ظفر شدید زخمی ہو گیا جس کو ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے تحصیل ہیڈ کوارٹرزہسپتال گوجرہ شفٹ کردیا جو بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا کار ڈرائیو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا
اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی گوجرہ آفتابِ احمد صدیقی پولیس کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور نعشیں تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹرزہسپتال گوجرہ منتقل کردی گئیں اور کار قبضہ میں لے کر ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے.