گو جرہ، باغی ٹی وی (نامہ نگارعبدالرحمن جٹ) گوجرہ انارکلی بازار گوجرہ میں ٹف ٹاہیل کا بازار کے لوگوں کا درینہ مطالبہ پورا کرتے ہوئے ایم این اے چوہدری خالد جاوید وڑائچ نے 1 کروڑ 10 لاکھ کی خطیر رقم سے ٹف ٹاہیل لگنے کا باقاعدہ افتتاح کر دیا اس موقع پر چوہدری عقبہ علی وڑائچ اور چوہدری خالد جاوید وڑائچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا بدقسمتی سے پی ٹی آئی کی دور میں گوجرہ میں کوئی ترقیاتی کام شہر میں نہیں ہوا ہے ہم انشاءاللہ گوجرہ شہر اور دیگر علاقوں میں ترقیاتی کام کرکے دکھائیں گے اور گوجرہ میں ہر گھر میں بجلی پہنچائیں گے اور سڑکوں کا جال بچھائیں گے اور جو سوئی گیس کے منصوبوں کا اعلان کیا تھا انشاءاللہ میں ان کو ضرور مکمل کروں گا ۔۔۔اور کہا جس ملک کا وزیراعظم نشے کا عادی ہو اور رات کو کوئی اور بات کرے دن کو کوئی اور عمران خان کے دور میں اتنی کرپشن 40 سال کے دور میں نہیں دیکھی بھرتیاں اور افسران کے تبادلے رشوت لے کر کیے گئے۔اور انارکلی بازار کے ٹف ٹاہیل کے افتتاح کے موقع پر میاں عثمان صدر کریانہ مرچنٹ اور خالد بھٹہ اور چوہدری منصور احمد بھنگو صدر انجمن تاجران نے شکریہ ادا کیا
کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں








