گوجرہ : آتشیں اسلحہ سے مسلح ڈاکوؤں کی لوٹ مار جاری

گوجرہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار عبدالرحمن جٹ سے) گوجرہ میں آتشیں اسلحہ سے مسلح ڈاکوؤں کی لوٹ مار کا سلسلہ جاری رہا۔تاجر سمیت متعددافراد مال وزر سے محروم ہو گئے۔پولیس وارداتوں پر قابو پانے میں بری طرح سے ناکام ہو گئی،عوام عدم تحفظ کاشکار ہو گئے۔عوامی حلقوں نے پولیس کے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

معلوم ہواہے کہ نیشنل بنک والی گلی کاتاجروصحافی شیخ محمود احمد اپنی دکان کریانہ پر موجود تھاکہ موٹر سائیکل سوار تین نامعلوم ماسک پہنے ڈاکو دکان میں گھس گئے اور تمام افراد کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا لیا اوردکان میں موجود پونے چار لاکھ روپے نقدی و موبائل مالیت70ہزارروپے چھین لئے۔علاوہ ازیں تھانہ نواں لاہور کے چک نمبر348ج ب مقبول پورکے نزدیک سیم پل پردو نامعلوم ڈاکوؤں نے راگیروں رمضان سے 10ہزارریال،11ہزارروپے نقدی،موبائل فون،محمدآصف سے پانچ ہزارروپے،ممتاز بی بی سے طلائی بالیاں اور20ہزارروپے نقدی،محمد عمر سے6ہزارروپے نقدی وقیمتی موبائل فون،ظہیر احمد سے 5ہزارروپے نقدی وموبائل فون،عمران سے 12ہزارروپے نقدی،سفیان سے ہزاروں روپے نقدی وموبائل فون اور عمر ولد محمد امین سے21ہزارورپے نقدی وموبائل فون چھین لیا۔

جبکہ چک نمبر160گ ب کے طاہر سے موٹر سائیکل پر سوار جاتے ہو ئے چک نمبر179گ ب کے قریب روک کر اس سے گن پوائنٹ پرسینکڑوں روپے نقدی وموبائل فون چھین لیا۔اور ڈاکوکامیاب وارداتوں کے بعد فرارہو گئے۔وارداتوں کی اطلاع تھانہ سٹی،صدر اور نواں لاہور پولیس کو دے دی گئی ہے تاحال کسی مقدمہ کے اندراج کی اطلاع موصول نہیں ہو سکی۔

نامعلوم چور مختلف وارداتوں میں مال وزچوری کر کے فرارہو گئے۔۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر297ج ب کے آصف علی کے اہل خانہ کی غیر موجود گی میں نامعلوم چور گھرمیں داخل ہو گئے اور کمرے کا تالہ توڑ کرالماری سے1لاکھ 84ہزارروپے نقدی چوری کرلی۔

علاوہ ازیں شریف پورہ کے جاویدپیغانی نے اپنے سروس اسٹیشن پر 35ہزارروپے مالیت کا لال پمپ نصب کیا ہو اتھاکہ جسے نامعلوم چوروں نے چوری کر لیا۔دریں اثناچک نمبر364ج ب کا عبدالباسط اپنے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر شاپنگ کیلئے شہر آیا اورموٹر سائیکل دکان کے باہر کھڑاکر کے اندر چلا گیا جس کی عدم موجود گی کا فائدہ اٹھاتے ہو ئے نامعلوم چور نے اس کی موٹر سائیکل چوری کر لی۔

اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی پولیس نے نامعلوم چوروں کے خلاف الگ الگ مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی ہے۔

Leave a reply