گوجرہ : اتائی ڈاکٹر کی مبینہ غفلت، 12سالہ لڑکا جاں بحق

گوجرہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار عبدالرحمان جٹ سے)اتائی ڈاکٹر کی مبینہ غفلت، 12سالہ لڑکا جاں بحق،اہل علاقہ سراپا احتجاج بن گئے۔ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔

معلوم ہواہے کہ چک دواکھڑی کے آفتاب کے 12سالہ بیٹے مہتاب کو پیٹ میں تکلیف کے باعث دواکھڑی کے اعظم میڈیکل کیئر پر لے جایا گیا ،کلینک کے عملہ نے مبینہ طور پر دیہاڑی لگانے کے چکر میں اس کو یکے بعد دیگر ڈرپس لگانا شروع کر دیں جس سے بچے کی حالت بگڑنا شروع ہو گئی اور اور اتائی کی مبینہ غفلت سے معصوم بچہ دیکھتے ہی دیکھتے موت کی آغوش میں چلا گیا

بچے کی موت کی خبر ملتے ہی اس کی ماں پر غشی کے دورے شروع ہو گئے،والدین اور اہل علاقہ اتائی کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے اورمہتاب کے دادا نے کارروائی کیلئے پولیس کوتحریری درخواست دے دی ہے۔

واضح رہے کہ مذکورہ کلینک کا عملہ ایک درزی،ایک موبائل مکینک اور ایک لڑکی پر مشتمل بیان کیاجاتاہے۔مقامی سماجی حلقوں نے اعلی حکام سے واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کر نے کا مطالبہ کیاہے۔

Comments are closed.