گو جرہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار)شہر میں ڈاکو راج،3 وارداتیں،لاکھو ں روپے نقدی وموبائل فون چھین لئے گئے
تفصیل کے مطابق موٹر سا ئیکل سا ئیکل سوار مسلح ڈا کوؤ ں نے تھا نہ صدر کی حدود میں اودھم مچا دیا تین وارداتو ں میں لاکھو ں روپے نقدی و موبا ئل فون چھین لئے۔ معلو م ہوا ہے کہ چک نمبر 519 گ ب کے محمد افضل طاہر چک نمبر 518 گ ب پٹرول پمپ سے اپنے دو سا تھیو ں کے ہمراہ اپنے گاؤ ں جارہے تھے کہ راستے میں تین موٹر سا ئیکل سوار مسلح ڈا کوؤ ں نے انہیں گن پوا ئنٹ پر روک لیا اور انہیں اوزار بند سے باندھ کر انکے قبضہ سے چار لا کھ روپے نقدی و موبا ئل فونز چھین لئے اور فرار ہو گئے دوسری واردات میں چک نمبر 245 گ ب کا محمد ذوہیب چک نمبر 249 گ ب سے اپنے گاؤ ں جا رہا تھا کہ چک نمبر 180 گ ب کے قریب تین موٹر سا ئیکل سوار ڈاکوؤ ں نے اس کو روک لیا اور جا ن سے مار دینے کی دھمکی دے کر ہزارو ں روپے نقدی و موبا ئل فون چھین لئے اور فرار ہو گئے تیسری واردات میں حکیم آ فتا ب نا می شخص اپنے سا تھی کے ہمراہ چک نمبر 313 ج ب میں اپنی کباڑ کی دکا ن میں مو جو دتھا کہ دو موٹر سا ئیکل سوار مسلح ڈا کو آ گئے اور گن پوا ئنٹ پر انکے قبضہ سے ہزارو ں روپے نقدی و موبا ئل فون چھین لئے اور فرار ہو گئے وا داتو ں کی اطلا ع ملنے پر صدر پولیس گوجرہ نے الگ الگ مقدمات درج کرکے ڈاکوؤ ں کی تلا ش شروع کردی ہے۔
Shares:








