گوجرہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار عبدالرحمان جٹ سے)گن پوائنٹ پر دوگھروں میں ڈکیتی،مزاحمت پر 3 افراد زخمی
علاقہ تھانہ صدر گوجرہ میں محمد فضل حسین ولد غلام قادر چیمہ نے پولیس کو اطلاع دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ وہ گھر میں رات کے وقت اپنی فیملی کے ہمراہ سو رہے تھے کہ اچانک نامعلوم مسلح نقاب پوش افراد گھر میں داخل ہو گئے اور آتے ہی فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں شہناز زوجہ فضل حسین محمد، ارشد والد غلام قادر اور نعمان اصغر زخمی ہو گئے اور گھر والوں کو باندھ کر گھر کے دو کمروں کی تلاشی لی
ابتدائی معلومات کے مطابق ڈاکو گھر سے طلائی زیورات اور نقدی موبائل فون اور دیگر قیمتی پارچات لے کر فرار ہو گئے مقامی پولیس اطلاع پاتے ہی ڈی ایس پی گوجرہ آفتابِ احمد صدیقی اور ایس ایچ او تھانہ صدر گوجرہ موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو سول ہسپتال گوجرہ منتقل کیا گیا اور ملزمان کی مختلف پہلوؤں کی روشنی میں تلاش شروع کر دی
دوسری ورات چک 306ج ب میں محمد افضل نے پولیس کو اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے گھر میں اپنی فیملی کے ہمراہ سویا ہوا تھا کہ پانچ نامعلوم مسلح ڈاکو گھر میں داخل ہوئے اور گن پوائنٹ پر گھر والوں کو ایک کمرے میں بند کر دیا اور گھر کی تلاشی لیتے ہوئے گھر سے قیمتی زیورات نقدی موبائل فون کے علاوہ CCTVکا DVR لے گئے مقامی پولیس اطلاع پا کر موقع پر پہنچ گئی اور مصروف کارروائی ہے.