گوجرہ : دلیر اور محنتی پولیس افسران کو سلام پیش کر تے ہیں۔ڈاکٹر عطاء اللہ

گوجرہ ، باغی ٹی وی(نامہ نگار عبدالرحمن جٹ سے )دلیر اور محنتی پولیس افسران کو سلام پیش کر تے ہیں جنہوں نے گوجرہ میں وارداتیں کر نے والے ڈاکوؤں کو کیفر کردارتک پہنچایا۔ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی گوجرہ کے امیدوار برائے قومی اسمبلی ڈاکٹر عطاء اللہ حمید،جماعت کے رہنماڈاکٹر ناصر چوہدری نے پولیس پر فائرنگ کر نے اور پولیس جوابی فائرنگ سے ہلاک ہو نے والے ڈاکوؤں کی ہلاکت پرایس ڈی پی او آفس گوجرہ میں افسران کوخراج تحسین پیش کر تے ہو ئے کہاکہ ہم اپنے افسران پران کی دلیری وبہادری پرفخر کرتے ہیں کہ جنہوں نے محکمہ کی عزت اور وقارکو بلند کیاہے اگر دلیراور محنتی افسران اسی طرح سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کر تے رہے تو گوجرہ ایک پرامن شہر بن جائیگا۔

اس موقع پر ڈی ایس پی گوجرہ آفتاب صدیقی نے جماعت کے قائدین کا شکریہ ادا کر تے ہو ئے کہاکہ عوام کے جان ومال کاتحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے جس میں کبھی کوتاہی نہیں برتیں گے۔گوجرہ کو امن کا گہوارہ بنانے اور چوری وڈکیتی جیسی وارداتوں کی روک تھام کیلئے مجھ سمیت میری پوری ٹیم جانفشانی سے دن رات کوشاں ہیں میں جرائم پیشہ عناصرکسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

ایسے قانون شکن عناصرسے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا۔ ایس ایچ او سٹی گوجرہ انسپکٹرچوہدری حاکم علی نے کہاکہ ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار کی طرف سے گوجرہ میں بڑھتی ہوئی وارداتوں پرکی روک تھام کیلئے سخت احکامات جاری کرتے ہو ئے ڈی ایس پی گوجرہ آفتاب صدیقی کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی گئی تھی جس پر پوری ٹیم نے جان ہتھیلی پر رکھ کر جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے اپنا بھر پورکردارادا کیاہے۔

اس موقع پر ڈی ایس پی آفتاب صدیقی،ایس ایچ او چوہدری حاکم علی سمیت فوری ٹیم کو گلدستے پیش کئے گئے۔

Comments are closed.