گوجرہ : پتنگ بازی 8 سالہ بچے کی جان لے گئی
گوجرہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار عبدالرحمن جٹ ) پتنگ بازی آٹھ سالہ بچے کی جان لے گئی معلوم ہوا ہے کہ نیو پلاٹ گوجرہ کے رہائشی محنت کش عابد کا آٹھ سالہ بیٹا محمد ندیم پڑوسیوں کی چھت پر چڑھ کر پتنگ پکڑنے کے لیے گیا پاؤں پھسلنے کی وجہ سے گر کر زخمی ہو گیا جس کو ڈی ایچ کیو اسپتال گوجرہ میں لایا گیا تشویشناک حالت کے پیش نظر اسے الائیڈ اسپتال فیصل آباد ریفرکر دیا گیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوگیا بچے کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا اہلیان گوجرہ کی انتظامیہ سے سے پرزور اپیل ہے کہ پتنگ فروشوں کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کی جائے