گوجرہ:نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے وکیل قتل
گو جرہ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار چوہدری عبدالرحمان جٹ سے)نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے وکیل قتل
تفصیل کے مطابق محمد عرفان سمرا ایڈوکیٹ ولد محمد اسحاق سکنہ چک نمبر 280ج ب حال مقیم ستارہ سٹی گوجرہ شہر سے کیک رس لے کر اپنے موٹر سائیکل پر گھر جا رہا تھا جب ڈاکٹر عطااللہ حمید کے ہسپتال کے قریب پہنچا تو پیچھے سے دو موٹر سائیکل سوار سردست نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا
جس کی اطلاع موصول ہونے پر ایس پی انویسٹیگیشن ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈی ایس پی گوجرہ افتاب احمد صدیقی پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور نعش کو قبضہ پولیس میں لے کر ضروری کارروائی کے لیے گورنمنٹ آئی کام ہسپتال گوجرہ منتقل کر دیا گیا اور مختلف پہلوؤں پر تفتیش کا آغاز کر تے ہوئے تلاش ملزمان شروع کردی گئی اس کی اطلاع ملنے پر صدر بار گوجرہ چوہدری اعجاز اختر اور وکلاء کی کافی تعداد ہسپتال پہنچ گئی