گو جرہ : نئے تعینات ہونیوالے ڈپٹی کمشنر نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

گو جرہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار عبدالرحمن جٹ) نئے تعینات ہونیوالے ڈپٹی کمشنر عدنان ارشاد نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے عوام الناس کی فلاح و بہبود کیلئے کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کو سو فیصد یقینی بنایا جائے‘تمام افسران شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے اپنے فرائض ایمانداری اور تندہی سے سرانجام دیں۔ انہوں نے شہریوں کو پیغام میں کہا ہے کہ ان کے دفتر کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں ۔ شہری کسی بھی وقت اپنے مسائل کے حل کے لئے تشریف لا سکتے ہیں۔

Comments are closed.