گوجرہ:خوشحالی ملک وقوم کی خوشحالی کی ضمانت ہے،راناتنویرحسین
گوجرہ،باغی ٹی وی(نامہ نگار ) وفاقی وزیر فوڈ رانا تنویر حسین نے کہاہے کہ بار دانہ کی تقسیم اور گندم کی خریداری میں کسی قسم کی بے ضابطگی پائی گئی توذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔کسان کی خوشحالی ملک وقوم کی خوشحالی کی ضمانت ہے۔
ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر فوڈ رانا تنویر حسین نے ہمراہ MD پاسکو حماد نزیر DC ٹوبہ ٹیک سنگھ مونسپل کمیٹی گوجرہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیااس موقع پر سابق ایم این اے چوہدری خالد جاوید وڑائچ سمیت دیگر افسران ومعززین بھی موجود تھے۔
انہوں نے کہاکہ حکومت کسانوں کی مشکلات کو دور کر نے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے۔حکومت کسانوں کے مسائل کو بخوبی سمجھتی ہے اورکسانوں کے مسائل کو حل کر نا اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے کہاکہ کسان کی خوشحالی میں ہی ہم سب کی خوشحالی ہے۔گندم کی خریداری میں دوسرے اضلاع میں جہاں بے ضابطگیاں پائی گئی وہاں ذمہ داران کے خلاف کاروائیاں بھی کی ہیں۔
ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پاسکو کی جانب سے گندم خریداری مہم جاری ہے حکومت کی جانب سے گندم کی خریداری کے کوٹہ میں بھی اضافہ کر دیاگیا ہے۔اگر یہاں پر باردانہ کی تقسیم اور گندم خریداری میں کوئی بے ضابطگی یا کرپشن کی گئی تو سخت کاروائی کی جائیگی۔
کسانوں کو گندم کی کاشت کے حساب سے 8 بوری فی ایکڑ دی جائے گی۔وفاقی وزیر نے نواں لاہور کا بھی دورہ کیااورکسانوں کے مسائل سنے اوران کے مسائل کو حل کر نے کی یقین دہانی کرائی۔