گوجرہ :میونسپل کمیٹی کے سینئر کلرک کی ریٹائرمنٹ پر ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا
گوجرہ ، باغی ٹی وی(نامہ نگار عبدالرحمن جٹ سے )میونسپل کمیٹی گوجرہ میں محمد اکرام ہیرا سینئر کلرک کی ریٹائرمنٹ پر ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں سابقہ چیف آفیسر زاہد فرید تارڈ، توصیف الرحمان میونسپل آفیسر ریگولیشن آفیسران سٹاف میونسپل کمیٹی اور معززین علاقہ نے بھر پور شرکت کی
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف آفیسر اشتیاق احمد گوندل نے کہا کہ ریٹائرڈ ملازم محمد اکرام ہیرا محکمہ کے لیے باعث عزت ہے،نوکری سے ریٹائرمنٹ نوکری کا حصہ ہے،مگر ہمارے دروازے ان کے لیے ہمیشہ کھلے رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ باعزت ریٹائرمنٹ ہر ملازم کا خواب ہےاور وہ لوگ خوش نصیب ہوتے ہیں جنہیں پورے اعزاز کے ساتھ محکمہ سے رخصت کیا جاتا ہے،توصیف الرحمان میونسپل آفیسر ریگولیشن نے کہا کہ فرض شناس محنتی اور ایماندار ملازم ہمارا اثاثہ ہیں۔
انہوں نے اہلکار کی گراں قدر خدمات کو سراہا اور نیک تمناوں کا اظہار کیا۔ادارہ ہمیشہ محمد اکرام ہیرا کی خدمات کو یاد رکھے گا۔اور میونسپل کمیٹی سے آپ کا رشتہ ہمیشہ کے لیے قائم رہے گا،
میونسپل کمیٹی کے چیف آفیسر اشتیاق احمد گوندل،توصیف الرحمان میونسپل آفیسر ریگولیشن اور سابقہ چیف آفیسر زاہد فرید تارڈ نے اہلکار کو تحفے پیش کیے اور تمام سٹاف اور معززین علاقہ کے لیے ریفریشمنٹ کا خصوصی اہتمام کیا گیا،
آخر میں محمد اکرام ہیرا کو سرکاری گاڑی میں سرکاری پروٹوکول کے ساتھ پھولوں کے ساتھ رخصت کیا گیا