گوجرہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار عبدالرحمن جٹ)مختلف ٹریفک حادثات میں دوافراد جاں بحق جبکہ دو افرادشدید زخمی ہو گئے۔
تھانہ نواں لاہور کے چک نمبر334ج ب کاحمزہ گجر،محمد آصف اور شہزادچک نمبر282ج ب کے قریب ایک فیکٹری میں کام کر تے ہیں جو موٹر سائیکل پر فیکٹری جا رہے تھے کہ چک نمبر279ج ب داراپورکے قریب پیچھے سے آنیوالی کرین نے ان کو ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں حمزہ گجر کرین کے نیچے آگیا اورموقع پر ہی جاں بحق ہو گیا
اس کے ساتھی موٹر سائیکل سے گر کر شدیدزخمی ہو گئے شدید زخمیوں کوتحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرہ منتقل کر دیا گیا جہاں پر طبی امدادکی فراہمی جاری ہے۔
علاوہ ازیں چک نمبر424ج ب کا55سالہ اعجاز موٹر سائیکل نمبر5329ایف ڈی ٹی پر سوارجھنگ سے آرہاتھاکہ جھنگ روڈ علاقہ تھانہ صدرگوجرہ کے چک نمبر427ج ب مسلمانیاں کے قریب گوجرہ کی طرف سے آنیوالے موٹر سائیکل رکشہ سے ٹکر ہو گئی جس کے نتیجہ میں اعجازموقع پر ہی شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے جاں بحق ہو گیا
رکشہ ڈرائیور، رکشہ چھوڑ کر موقع سے فرارہو نے میں کامیاب ہو گیا،اطلاع ملنے پر تھانہ نواں لاہوروصدرپولیس گوجرہ نے متوفیان کی نعشیں تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیں اورگاڑیاں قبضہ میں لے کر کارروائی شروع کر دی ہے۔








