گوجرانوالہ ( باغی ٹی وی،نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی): تھانہ تتلے عالی پولیس نے ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے منشیات کے خطرناک دھندے میں ملوث ایک شخص کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے اور اس کے قبضے سے 10 کلو 420 گرام چرس برآمد کی ہے۔
ڈی ایس پی نوشہرہ ورکاں شاہد عنائیت بھٹی کی زیرنگرانی، ایس ایچ او تھانہ تتلے عالی سب انسپکٹر عثمان رفیق اور ان کی ٹیم نے گشت کے دوران ایک مشکوک شخص کو روک کر تلاشی لی تو اس کے پاس سے بڑی مقدار میں چرس برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزم کی شناخت انس علی کے نام سے ہوئی ہے۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ ملزم نوجوانوں کو منشیات فروخت کرتا تھا۔
سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم نے اس کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیس نوجوان نسل کو منشیات کے اس لعنت سے بچانے کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا اور کسی بھی صورت میں انہیں قانون کی گرفت سے نہیں بچنے دیا جائے گا۔







