گوجرانوالہ :کرین نے رکشہ اور 2 موٹر سائیکلوں کو روند ڈالا ، 4 جاں بحق، 4 زخمی

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ کرین کے بریک فیل ہو جانے کے باعث پیش آیا

گوجرانوالہ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمحمدرمضان نوشاہی)کرین نے رکشہ اور 2 موٹر سائیکلوں کو روند ڈالا ، 4 جاں بحق، 4 زخمی

تفصیل کے مطابق گوجرانوالہ میں اعوان چوک کے قریب کرین نے رکشہ اور دو موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ کرین کے بریک فیل ہو جانے کے باعث پیش آیا۔

حادثے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

ریسکیو عملے کے مطابق حادثے کے بعد کرین ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

Leave a reply