گولیاں چل گئیں، عدالت پیشی پر جانیوالے چار افراد قتل،تین زخمی

0
86

گولیاں چل گئیں، عدالت پیشی پر جانیوالے چار افراد قتل،تین زخمی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے بڑے شہر میں گولیاں چل گئیں، چار افراد کو قتل کر دیا گیا

پنجاب کے ضلع خوشاب میں فائرنگ سے چار افراد جاں بحق ہو گئے ہیں،پولیس کے مطابق قتل ہونے والے چاروں افراد ضلعی عدالت جا رہے تھے کہ گھاٹ لگائے ملزمان نے فائرنگ کر دی ،فائرنگ سے چاروں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ 3 شخص زخمی ہوئے ہیں جسے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جاں بحق ہونے والے چاروں افراد کا تعلق خوشاب کے نواحی گاؤں ڈھاک سے ہے۔

اطلاعات کے مطابق خوشاب میں دیرینہ دشمنی پر سندرال روڈپرمخالفین کی فائرنگ سے محمد یعقوب ولدمحمدفیروزقوم جنجوعہ ساکن جھگیاں،محمدطاہرولدمحمدخان جنجوعہ ساکن ڈھاک ، محمدنوید ولد محمداعجازساکن بلوال،نصراقبال ولد محمداقبال قوم ماچھی ساکن جھگیاں قتل ہو گئے ہیں جبکہ 3زخمیوں میں رانا محمدعامر ساکن جھمٹانوالا ،محمد اسرارولد محمد نوازقوم جنجوعہ ساکن ڈھاک ،محمدخان ولدمحمد فیروزقوم جنجوعہ ساکن ڈھاک شامل ہیں،زخمیوں میں رانا عامر جھمٹ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ھے

مقتول راجہ محمد یعقوب وغیرہ جھگیاں سے کیری ڈبہ پرڈرائیورسمیت 7افراد سوارھوکر جوھرآباد تاریخ پیشی پرآرھے تھےجب خوشاب سندرال روڈ دھپ سڑی کے مقام پرپہنچےتوگھات لگائے بیٹھے مخالفین نے اندھا دھند فائرنگ کردی ،پولیس کے مطابق دونوں گروپوں میں دیرینہ دشمنی ہے،مقتول راجہ یعقوب کا بیٹاراجہ عدنان پٹھان اعوان گروپ نے قتل کردیا تھا اسکا بدلہ لینے کیلئے مقتول راجہ یعقوب کے بیٹے راجہ ذیشان عرف راجہ شانی وغیرہ نے فائرنگ کرکے ھشام خان پٹھان کے والدگلشیرخان کو13 ستمبر19کوقتل کردیا تھا اورراجہ شانی بیرون ملک چلا گیا تھااورتا حال اشتہاری چلا آرھا تھا

زخمی محمدخان ٹی ایچ کیوخوشاب منتقل کر دیا گیا ہے،راناعامر اور راجہ اسرارڈی ایچ کیو ھسپتال زیرعلاج ہیں 4 نعشیں خوشاب ٹی ایچ کیومنتقل کردی گئی ہیں ڈسٹرکٹ پولیس افیسر (ڈی پی او) خوشاب کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے خوشاب کے قریب وین پر فائرنگ سے چار افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیا ہے اور وزیر اعلی عثمان بزدار نے آرپی او سرگودھا سے رپورٹ طلب کر لی ،وزیر اعلی عثمان بزدار نے جاں بحق افراد کے خاندان سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ فائرنگ کرنے والوں کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے-

Leave a reply