عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے اثرات فوری طور پر پاکستانی صرافہ مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے ہیں۔
بین الاقوامی سطح پر فی اونس سونا 29 ڈالر مہنگا ہو کر 3395 ڈالر تک جا پہنچا، جو حالیہ دنوں کی بلند ترین سطح تصور کی جا رہی ہے۔اس عالمی اضافے کے بعد پاکستانی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 2900 روپے مہنگا ہو کر نئی قیمت 3 لاکھ 62 ہزار 200 روپے تک پہنچ گئی۔10 گرام سونا بھی 2487 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 10 ہزار 528 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی اقتصادی غیر یقینی صورتحال، افراط زر، کرنسی کی گرتی قدر اور سرمایہ کاری کے رجحان میں اضافے کے باعث سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ پاکستان میں روپے کی قدر میں کمی اور درآمدی اخراجات میں اضافے نے بھی سونے کے مقامی نرخ بڑھانے میں کردار ادا کیا ہے۔
61 ممالک کی جیلوں میں 21 ہزار سے زائد پاکستانی قید
لیبر پارٹی کی ٹیکس پالیسی، ہزاروں کمپنی ڈائریکٹرز برطانیہ سے نکل گئے
پنجاب کے اسکولوں میں موسم گرما کی چھٹیاں بڑھا دی گئیں








