ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 4 ہزار 100 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 59 ہزار 800 روپے ہو گئیاسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 515 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 8 ہزار 470 روپے ہو گئی ، عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 41 ڈالرز کے اضافے سے 3 ہزار 371 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔

ادھرہفتہ وار بنیادوں پرملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.01 فیصد کمی جبکہ سالانہ بنیادوں پر 2.30 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کا ضمنی الیکشن مل کر لڑنے کا اعلان

پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے قیمتوں کے حساس اشاریہ بارے ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 21 اگست کو ختم ہونے والے ہفتہ میں صارفین کیلئے قیمتوں کا حساس اشاریہ 329.1 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا جو پیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.01 فیصد کم ہے۔ پیوستہ ہفتہ میں قیمتوں کا حساس اشاریہ 329.15 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا تھاگذشتہ ہفتہ کے دوران روزمرہ استعمال کی 8 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 25 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ اس کے برعکس 18 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

گذشتہ ہفتہ کے دوران بجلی کی قیمت میں 9.01 فیصد، ڈیزل 4.46 فیصد، دال مونگ 1.71 فیصد، آلو 1.15 فیصد، کیلا 0.92 فیصد، دال ماش 0.88 فیصد، دال چنا 0.66 فیصد اور دال مسور کی قیمت میں 0.45 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

خیبر پختونخوا میں سیلاب کے باعث فصلوں کو پہنچنے والے نقصانات کی رپورٹ جاری

ٹماٹر کی قیمت میں 19.87 فیصد، پیاز 10.85 فیصد، آٹا 9.38 فیصد، چکن 3.63 فیصد، لہسن 2.28 فیصد، ایل پی جی 1.39 فیصد، چینی 1.20 فیصد، گڑ 0.82 فیصد، انڈے 0.73 فیصد، شرٹنگ 0.13 فیصد اور پرنٹڈ لان کی قیمت میں 0.08 فیصد اضافہ ہوا۔

Shares: