لاہور: پاکستان بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

باغی ٹی وی : جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق 300 روپے کی کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونا 2 لاکھ 13 ہزار 900 روپے میں فروخت ہورہا ہے،10 گرام سونے کی قیمت 257 روپے کم ہو کر 1 لاکھ 83 ہزار 385 روپے ہوگئی ہے،دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 2 ڈالر کم ہو کر 2018 ڈالر فی اونس ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات نے ملک میں مہنگائی کی صورتحال پر ہفتہ وار رپورٹ جاری کی،ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح اب بھی 43 اعشاریہ79 فیصد ہے البتہ ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.14 فیصد کمی ہوئی ہے ۔ ایک ہفتےمیں15 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ،13 کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ ایک ہفتےمیں 23 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا،ایک کلو مرغی 15 روپے، دال مونگ پونے 3 روپے، دال ماش 2 روپے، انڈے 2 روپے جب کہ ایل پی جی کا سلینڈر10 روپے مہنگا ہوگیا ۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے 20 کلو آٹے کا تھیلا 5 روپے مہنگا ہو کر 2 ہزار 870 روپے کا ہوگیا ۔البتہ ٹماٹر، آلو، پیاز اور چائے کی پتی سستی ہوئی ، ایک ہفتے میں چاول، پاوڈر ملک، دہی اور نمک سمیت 23 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔ مٹن، بیف، تازہ دودھ، گڑ، ٹوٹا چاول اور جلانے کی لکڑی مہنگی ہوگئی ، زندہ مرغی کی فی کلوقیمت میں 15روپے اضافے کے بعد قیمت 460 روپے سے تجاوز کرگئی، ایک ہفتے میں ٹماٹر 22 روپے کی کمی کے ساتھ 133 روپے کلو ہو گئے، جبکہ پیاز 4 روپے 25 پیسےکی کمی کے ساتھ 225 روپے کلو ہو گئے۔

Shares: