ملک میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 1700 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 90 ہزار 300 روپے پر پہنچ گیا،آل پاکستان جمز اینڈ جیولرز سرا فا ایسوسی ایشن (APGJSA) کے مطابق دس گرام سونا 1458 روپے مہنگا ہونے کے بعد 3 لاکھ 34 ہزار 619 روپے میں فروخت ہوا،گزشتہ روز سونے کے نرخ میں 1100 روپے کی کمی ہوئی تھی لیکن آج دوبارہ اضافہ ہو گیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی ہفتے کے روز سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 17 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 3685 ڈالر پر پہنچ گیا جس پر 20 ڈالر کا پریمیم بھی شامل ہے،ادھر چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور فی تولہ چاندی 114 روپے بڑھ کر 4542 روپے میں دستیاب ہوئی۔

Shares: