کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
باغی ٹی وی: آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 600 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 17 ہزار 300 روپے ہے۔، 10 گرام سونے کی قیمت 514 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 86 ہزار 300 روپے ہے جبکہ عالمی بازار میں سونےکی قیمت 8 ڈالر کم ہوکر 2 ہزار 47 ڈالر فی اونس ہے جبکہ پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالر پریمیم شامل کر کے 2 ہزار 67 ڈالر فی اونس ہے۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں آج بھی مندی کا رجحان رہا اور 100 انڈیکس سینکڑوں پوائنٹس گر گیا، منگل کے روز بینچ مارک 100 انڈیکس میں ایک فیصد کے قریب گراوٹ دیکھی گئی100 انڈیکس میں 531 پوائنٹس کمی آئی اور کاروبار کے اختتام پر 100انڈیکس 63 ہزار 737 پوائنٹس پر بند ہوا۔
واضح رہے کہ پیر کے روز بھی انڈیکس 368.26 پوائنٹس یا 0.57 فیصد کی کمی کے ساتھ 64,269.38 پر بند ہوا تھا، تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سرمایہ کار ایسے مثبت محرکات کی تلاش میں ہیں جو 100 انڈیکس کے 2023 ء میں شاندار کارکردگی دکھانے کے بعد سامنے آئے، گزشتہ سال میں انڈیکس نے تقریبا تمام بڑے اثاثوں کی کلاسوں کو پیچھے چھوڑ دیا تھا۔