کراچی: تیسرے کاروباری روز کے دوران انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگاہوگیا۔

باغی ٹی وی :اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق آج بدھ کے روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 51 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس سے امریکی کرنسی ڈالر کی قیمت 286 روپے 39 پیسے سے بڑھ 286 روپے 90 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

آج صبح کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 60 پیسے کا اضافہ ہونے کے بعد 287 روپے کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا ، گزشتہ دوسرے کاروباری روز کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 10 پیسے کا اضافہ ہونے کے بعد 286 روپے 39 پیسے کی سطح پر بند ہوا تھا۔

اسرائیلی حملوں میں 2 لاکھ سے زائد عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا

دوسری جانب ملک بھر میں آج سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہوا ہے،اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 14 ہزار 200 روپے ہوگیا ہے. انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1968 ڈالر برقرار ہے، گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

فلسطینی صدر محمود عباس کے قافلے پر حملہ،ویڈیو

Shares: