کراچی: سونا دو روز تک سستا ہونے کے بعد مہنگا ہو گیا-
باغی ٹی وی : آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے کے ساتھ قیمت 2 لاکھ 78 ہزار 800 روپے ہو گئی ہے اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1715 روپے کے اضافے کے بعد قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 26 روپے ہو گئی جبکہ
عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 21 ڈالر بڑھ کر 2683 ڈالر فی اونس پر آ گیا ہ ے۔دوسری جانب سونے کی قیمتوں میں اضافے کے برعکس ملک میں فی تولہ چاندی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3300 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2829.21 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
علاوہ ازیں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک بار پھر تاریخ رقم ہو گئی، کے ایس ای 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح کو چھو گیاکاروباری ہفتے کے آخری دن مارکیٹ کا آغاز 275 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 92796 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا، جمعہ کے روز پی ایس ایکس میں ایک موقع پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 619 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں انڈیکس 93 ہزار پوائنٹس کی نئی تاریخ سطح کو عبور کرکے 93140 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر آ گیا۔