کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

باغی ٹی وی : آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کی کمی ہوئی ہے ایسوسی ایشن کے مطابق 900 روپے کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 20 ہزار روپے ہے،ادھر 10 گرام سونے کا بھاؤ 771 روپے کم ہو کر 1لاکھ 88ہزار 615 روپے ہے، جبکہ عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 8 ڈالر کم ہوکر 2062 ڈالر ہے۔

دوسری جانب رواں سال ملک میں سونے کی قیمت 35 ہزار 900 روپے بڑھ گئی جب کہ بین الاقوامی سطح پر فی اونس سونے کی قیمت میں 264 ڈالر کا اضافہ ہوا بین الاقوامی سطح پر فی اونس سونے کی قیمت میں 14.52 فی صد جب کہ پاکستان میں 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر 19.50فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا 2023 کے دوران عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں 264 ڈالر اضافہ ہونے سے سال کا اختتام 2082 ڈالر فی اونس پر ہوا۔

سال 2023 کے دوران 10اکتوبر کو سونے کی کم ترین عالمی قیمت 1822ڈالر فی اونس اور مقامی فی تولہ قیمت 188400روپے رہی جب کہ 28دسمبر کو سونے کی بلند ترین عالمی قیمت 2105ڈالر فی اونس اور مقامی فی تولہ قیمت 222800روپے ریکارڈ کی گئی ہے-

Shares: